• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی بھارتی شخص سے ملاقات کا الزام جھوٹا ہے، سیف الملوک کھوکھر


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے شہباز گل کے الزام کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی رکن اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز کی کھوکھر پیلس میں کسی بھارتی شخص سے ملاقات نہیں ہوئی۔


سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ شہباز گل نے جھوٹا الزام لگایا ہے انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر شہباز گل نے اپنا الزام ثابت نہ کیا تو شہباز گِل کو قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین