• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی ایم پی اے کا نواز شریف کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان


پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی پالیسیوں کے خلاف ن لیگ کے ایم پی اے اشرف انصاری نے ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔

ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں محب وطن ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

گوجرانوالہ میں ن لیگ کے ایم پی اے اشرف انصاری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نواز شریف کو ملکی اداروں کے خلاف بولنے اور قومی سلامتی کے راز فاش کرنے کی اجازت نہیں دے گے۔


ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف برائی کے راستے پر چلیں گے تو انہیں روکا جائے گا اور ان کا محاسبہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اشرف انصاری کی طرف سے 16 اکتوبر کو ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے، اسی روز پی ڈی ایم نے بھی گوجرانوالہ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین