کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقد روئسائے کلیہ (ڈینزکمیٹی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکنڈ سیمسٹر2020ء (مارننگ وایوننگ پروگرام)اور ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس (سرجری) اور ایم ڈی (میڈیسن) کے پہلے سیمسٹر کا تدریسی عمل 15؍ اکتوبر 2020ء تا15جنوری2021ء تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق تدریس کے لئے مشترکہ لرننگ ماڈل کو نافذ کیا جارہاہے۔پریکٹیکل / لیب کے امتحانات متعلقہ شعبہ جات میں شعبہ جات کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ کلاس میں زیادہ تعداد میں طلبہ کی صورت میں آن لائن تدریس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔