• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل کھنہ کا دورِ طالب علمی پھر شروع؟

کئی کتابوں کی مصنفہ اور بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کیا ایک بار پھر دور طالب علمی میں چلی گئی ہے؟

یہ تصویری خبر انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اس کیپشن ’اسٹوڈنٹ اگین‘ کے ساتھ شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک کتاب کا صفحہ بھی شیئر کیا، جس پر باب 2 ’میموری‘ درج ہے، اس صفحے پر درج اہم معلومات کو انڈر لائن بھی کیا گیا ہے۔

کتاب کے صفحے پر غور کریں تو دکھائی دیتا ہے کہ ٹوئنکل کھنہ نے اس میں درج اہم معلومات کو فلو چارٹ اور گرافکس کے ذریعے نوٹس کی شکل دی ہے۔


ٹوئنکل کھنہ نے اپنا پیغام ’ٹو لرن لیڈ اینڈ نیور لرن‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئرکیا، جس میں کہا گیا ہے کہ’میں معلومات کو یاد رکھنے کے نئے اور عجیب و غریب طریقے ڈھونڈ رہی ہوں‘۔

ٹوئنکل کھنہ کے مداح ان کے زیر مطالعہ کتاب کا نام جاننے کے لیے بے تاب دکھائی دیے، کئی ایک نے تبصرہ کرکے اس سے متعلق استفسار بھی کیا۔

ایک صارف نے ٹوئنکل کھنہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کتاب کو روسی امریکی منصف کی کتاب قرار دیا۔

سابق بھارتی اداکارہ جو خود بھی بیسٹ سیلنگ مصنفہ ہیں اور کتابیں بڑے شوق سے پڑھتی ہیں، اس کا اظہار وہ اپنے انٹرویوز میں بھی کرچکی ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں ٹوئنکل کھنہ نے کہا تھا کہ’ایک میں ایک مصنفہ ہوں، لیکن بطور قاری کتابیں پڑھنا ہمیشہ میرے لیے راحت بخش عمل رہا ہے، الفاظ کی دنیا ایسی جگہ ہے جہاں ایک بار میں داخل ہوجاؤں تو اپنا مشکل دن بھی گزار سکتی ہوں، وہاں میں اپنے مسائل بھول جاتی ہوں اور ایک متبادل دنیا کی تعمیر میں کھوجاتی ہوں‘۔

انہوں نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں کتابوں سے متاثر ہونے کی بات کی تھی، 2015 میں انہوں نے اپنی کتاب ’مسز فنی بونز‘ سے بطور مصنفہ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جو بیسٹ سیلر رہا جبکہ 2018ء میں ان کا افسانوی ناول ’پاجاماز آر فارگیونگ‘ منظر عام پر آیا، جو ان کی تیزی سے فروخت ہونے والی کتاب بنا۔

تازہ ترین