یورپی ملک ناروے کی حکومت نے شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکیس مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ناروے کی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ ملک میں بسنے والے ہر شہری کو کورونا سے محفوظ رکھنے کی ویکسین بالکل مفت دی جائے گی۔
اس بات کا اعلان ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ نے کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر شہری کو محفوظ اور مؤثر کورونا ویکسین ملے اور اسی وجہ سے ہم نے ویکیسن کو بلامعاوضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے واضح کیا کہ ناروے میں کورونا کی ویکسین تیاری کے مراحل ہے اور جب بھی محفوظ اور مؤثر ویکسین تیار ہوئی تو مارکیٹ میں اس کی دستیابی مفت ہوگی۔