وزیرِاعظم عمران خان نے اپوزیشن تحریک سے نمٹنے سے متعلق اپنے ترجمانوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز تیار کرلیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں وہ انہیں حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔
اس اجلاس میں وزیراعظم ترجمانوں کو پالیسی سے آگاہی کے ساتھ اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسوں کے خلاف حکمتِ عملی کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔
وزیرِاعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیے سے متعلق گائیڈ لائن دیں گے، ترجمانوں کے ساتھ مہنگائی کی موجودہ لہر پر بھی بات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے ترجمانوں کو مہنگائی پر بلائے گئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔