کراچی کے علاقے ڈیفنس کی رہائشی ڈاکٹر ماہا کی پراسرار موت کا معمہ حل کرنے کیلئے آج میرپورخاص کے گاؤں گروڑ شریف میں قبر کشائی کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کی نگرانی میں اے ایم ایس لمس حیدرآباد کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم قبر کشائی کے بعد ڈاکٹر ماہا کا پوسٹ مارٹم کرے گی ۔
پولیس سرجن حیدرآباد نے ماہا علی قبر کشائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے دو ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی، جبکہ ڈاکٹر ماہا کے والد کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔
ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں بیٹی کے دوست ، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پر ماہا کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔