• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے وزیر خارجہ کا طیارہ فضا میں روکا، یونان کا دعویٰ

یونان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی نے یونانی وزیر خارجہ کا طیارہ 20 منٹ تک فضا میں روکے رکھا۔

یونانی میڈیا کے دعوے کے مطابق طیارہ 20 منٹ تک فضامیں روکے رکھنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونانی وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیاس (Nikos Dendias) عراق کے دورے سے واپس آ رہے تھے۔

دعوے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ترک حکام نے وزیر خارجہ کا طیارہ فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے میں تاخیر کی۔

یونانی میڈیا کاکہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے طیارے کے پائلٹ کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت پہلے سے تھی۔

واضح رہے کہ سمندرمیں تیل کی تلاش کی ڈرلنگ کے باعث یونان اور ترکی کے مابین حالات پہلے ہی کافی کشیدہ ہیں۔

یونانی میڈیا کی جانب سے ترکی کے اس اقدام کو ایک تازہ اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین