پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحۂ کارساز کی تیرہویں برسی پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے مطابق اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سانحۂ کار ساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے جمہوریت، آئین کی بالا دستی، پارلیمان اور بنیادی حقوق کے لیے شہادتیں دیں۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے دہشت گردی، جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کر کے قربانیاں دی ہیں، کٹھ پتلی سلیکٹڈ وزیرِ اعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری ہے۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا ہے کہ جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں و قیادت شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج جمع ہوں گی، پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم جمہوریت، معیشت اور خارجہ پالیسی کو درپیش تمام برائیوں سے نجات کے لیے ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔