• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جلسہ گاہ میں 50 ہزار سے زائد کرسیاں رکھنے کا دعویٰ

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کی حکومت ہٹاؤ تحریک کا دوسرا جلسہ آج ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہو رہا ہے۔

منتظمین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 50 ہزار سے زائد کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، مسلم لیگ نون ، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔

جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

کراچی کے جلسے کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے جس کے لیے باغِ جناح میں 3 مختلف اسٹیج بنائے گئے ہیں، مرکزی اسٹیج قائدین و مرکزی رہنماؤں کے لیے بنایا گیا ہے، مزید 2 اسٹیجوں پر دیگر رہنما بیٹھیں گے۔


جلسہ گاہ اور اطراف میں دیو قامت اسکرینز اور طاقتور ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جبکہ اسٹیج کے سامنے خاردار تار اور اطراف میں کنٹینرز لگا کر دیوار بنائی گئی ہے۔

جلسہ گاہ میں خواتین شرکاء کے بیٹھنے کے لیے خاردار تاروں کے حصار میں الگ حصہ مختص کیا گیا ہے۔

تازہ ترین