• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹرن نہیں لیا، مصباح کا ورک لوڈ کم کیا ہے، احسان مانی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کے معاملے پر کوئی تضاد نہیں ہے، اُنہوں نے یوٹرن نہیں لیا، مصباح الحق کا ورک لوڈ کم کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصباح الحق کو علم تھا کہ ورک لوڈ پر ایک سال بعد جائزہ لیا جائے گا، پی ایس ایل ہماری خاص پراپرٹی ہے، اسے تگڑا بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا ماڈل پی سی بی کے حق میں تھا، ہر حد تک پی ایس ایل فرنچائزز کو اکاموڈیٹ کریں گے اور ایسے اقدامات کریں گے کہ پی ایس ایل نمبر ون لیگ بن جائے۔

احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں کرانے میں کامیاب ہوں گے، آئی سی سی ایونٹس کے لیے انفرا اسٹرکچر کو ورلڈ کلاس بنانا ہے، پی سی بی خود 5 سے 10 ارب روپے کے اخراجات کرے گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد مزید کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا، جو اہداف مقرر کیے وہ پورے کرنا چاہتا ہوں، کرکٹ کمیٹی لازمی ہے، کرکٹ کے معاملات کرکٹرز کو ہی دیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کرکٹ کمیٹی میں تبدیلیاں کرنا پڑیں، محسن خان نے اچھا کام کیا وہ چیف سلیکٹر بننا چاہتے تھے اور اقبال قاسم ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو جاری رکھنے کی خواہشمند تھے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اب پاکستان کرکٹ میں کوئی رول نہیں ہے۔ 

تازہ ترین