• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کا عہدہ سنبھال لیا

ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے 1989ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کمانڈ اور اسٹاف کی مختلف تقرریوں پر خدمات انجام دیں۔ 

ان کی اہم تعیناتیوں میں پاک بحریہ کے تین ڈسٹرائرز کی کمانڈ، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور 18ویں اور 25 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈشامل ہیں۔

ان کی اسٹاف تقرریوں میں بحرین میں ہیڈکوارٹر NAVCENT میں کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس - 150کے چیف اسٹاف آفیسر ، ہیڈکوارٹر FOST میں کیپٹن ٹریننگ ، نیول سیکرٹری ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) ، چیف انسٹرکٹر اور ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل نوید اشرف پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول اسٹاف کالج امریکہ کے گریجویٹ ہیں۔ 

اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ سے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کورس بھی کیا ہے۔

ان کی عمدہ خدمات کے اعتراف میں ریئر ایڈمرل نوید اشرف کو ہلال امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جاچکا ہے۔

تبدیلی کمانڈ کی تقریب کے دوران ریئر ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 تقریب میں پاکستان نیوی کے افسران، سی پی اوز / سیلرز اور نیوی سویلینز نے شرکت کی۔

تازہ ترین