• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا کوئی خطہ عالمی وباء کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہے، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز ہوگیا ہے، خبرایجنسی کے مطابق متعدد امریکی ریاستوں میں نئےکیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں زیادہ تر امریکا کی وسط مغربی ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق رواں ماہ امریکا کی 28 ریاستوں میں ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یورپ میں کورونا وائرس کے کیس 10 دنوں میں دوگنا ہوگئے۔

جمعرات کو یورپی ملکوں میں ایک دن میں 2 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے، یورپ میں امریکا، برازیل اور بھارت کے مجموعی کیسز کے مقابلے میں زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں۔

کیسز بڑھنے پر اٹلی کے ریجن لومبارڈی میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ روم سمیت اٹلی کے ریجن لازیو اور کمپانیہ میں آج سے رات کا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے مزید 38 علاقوں میں رات کا کرفیو لگادیا گیا ہے۔  

تازہ ترین