• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، اسپین میں ہنگامی حالت نافذ

میڈرڈ(آئی این پی)کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر اسپین نے قومی سطح پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک میں کورونا کے کیسز کا پھیلا روکنے کی خاطر ملک گیر سطح پر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ملکی وزیر اعظم سانچیز پیدرو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مقامی حکام سفری پابندیاں عائد کرنے کے مجاز بھی ہوں گے۔ اتوار کے دن اسپین میں کورونا کے پچاس ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے جرمنی سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔
تازہ ترین