• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور یوکرائن کیساتھ 25 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے سودے

اسلام آباد (حنیف خالد) روس اور یوکرائن کیساتھ25 لاکھ ٹن درآمدی گندم کے سودے فائنل ہوگئے ہیں پاکستان میں کراچی اور کوئٹہ کی بندرگاہوں پر ٹرک لوڈ درآمدی گندم کا ریٹ پیر 26 اکتوبر کو 4800روپے فی100کلوگرام ہوگیا ہے۔ گندم کی درآمد کے نتیجے میں درآمدی گندم کی اوپن مارکیٹ 5200 روپے فی 100 کلوگرام سے کم ہوکر 4800 روپے ہونے سے سندھ اور جنوبی پنجاب کی دیسی گندم کی قیمت بھی 2375 روپے سے کم ہوکر 2200 روپے من ہوگئی ہے جبکہ پنڈی پہنچ دیسی گندم 2275 روپے فی 40 کلوگرام تک نیچے آگئی ہے۔ سندھ اور جنوبی پنجاب کی دیسی گندم 15 کلو سپر فائن کا تھیلا فلور ملز مالکان نے 960 روپے کا کر دیا ہے۔

تازہ ترین