• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: دھماکے کا نشانہ بنی مسجد میں نمازِ ظہر کی ادائیگی


پشاور میں آج صبح بم دھماکے کا نشانہ بننے والی مسجد میں نمازِ ظہر ادا کر دی گئی، نماز کی ادائیگی سے قبل مسجد کو دھویا گیا اور اس کی صفائی کی گئی۔

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مسجد و مدرسے میں آج صبح ہونے والے دھماکے کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 8 ہو گئی، واقعے میں 112 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ ) کے ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا کہ اسپتال میں آنے والے 40 سے زائد معمولی زخمیوں کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ زیادہ تر زخمیوں کو برن یونٹ اور ای این ٹی وارڈز میں شفٹ کیا گیا ہے۔


لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے دیر کالونی دھماکے کے 96 زخمیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال حکام کے مطابق دھماکے کے 4 زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین