• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: سندھ اور بلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے


قائد اعظم ٹرافی میں سندھ نے سینٹرل پنجاب اور بلوچستان نے خیبرپختونخوا کے خلاف اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے دلچسپ مقابلے کے بعد سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

ایک اور میچ بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 186 رنز سے ہرا دیا، یوں ایونٹ کے ابتدائی 3 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔

 کھیل کے آخری دن سینٹرل پنجاب کے کپتان اظہر علی نے دوسری اننگز 243 رنز 7 کھلاڑیوں پر ڈکلیئر کردی، محمد سعد نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔


اس طرح سندھ کو جیت کے لیے 50 اوورز میں 212 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے 4 وکٹ کے نقصان پر 44ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

سندھ کی طرف سعود شکیل نے 61، عمر یوسف نے 44، اسد شفیق نے 45 اور حسن محسن نے برق رفتار 35 رنز بنائے۔

ادھر یوبی ایل گراؤنڈ پر بلوچستان نے خیبرپختونخوا کے خلاف اپنا میچ 186رنز کے مارجن سے جیت لیا۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم 413 رنز کے تعاقب میں 226 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کامران غلام نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ یاسر شاہ اور کاشف بھٹی نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ میں گزشتہ روز سدرن پنجاب نے ناردرن کیخلاف ایک اننگز 93 رنز فتح اپنے نام کی تھی، جیت میں طلعت حسین کی ڈبل سنچری اور کپتان شان مسعود کی سنچری نے نمایاں کردار ادا کیا۔

تازہ ترین