• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے استثنیٰ کا معاملہ، نیپرا کو مشکل کا سامنا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاور ڈویژن اور الیکٹرک پاور ریگولیٹر کے اعلیٰ عہدیداروں نے دی نیوز کو بتایا کہ نیپرا، جس نے 22 ستمبر 2020 کو پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اور کراچی سے وفاقی کابینہ میں کچھ اہم شخصیات کے دباؤ پر بظاہر کے الیکٹرک کے استثنیٰ کو ختم کرنے پر عوامی سماعت کی، اب خود کو مشکل میں اور مکمل طور پر الجھا ہوا پاتا ہے کہ کیسے اس معاملے پر آگے بڑھا جائے جیسا کہ نئے منظر نامے کے تحت پاور ڈویژن نے 2023 تک کے ای کے استثنیٰ کو ختم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ تابش گوہر کو وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے پاور سیکٹر کی حیثیت سے سیکریٹریٹ کے بلاک اے میں عہدہ دیے جانے کے بعد پاور ڈویژن نے حال ہی میں نیپرا کو لکھے گئے اپنے خط کے ذریعے کے الیکٹرک کے استثنیٰ کے خاتمے کی مخالفت کی ہے اور یہ دلیل دی ہے کہ بجلی کے شعبے کو اچانک نہیں کھولا جاسکتا کیونکہ اس سلسلے میں ابھی بہت طویل راستہ طے کرنا باقی ہے۔

تازہ ترین