• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ سیکیورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گِل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہےکہ نون لیگ اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے اور غداری کیا ہوتی ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ این آر او نہ ملنے پر جس طرح نون لیگ نے اپنی اصلیت دکھائی ہے یہ سب کے سامنے ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ سپاہی مقبول نے زبان کٹوا دی لیکن کچھ نہ بولا اور ایک یہ ہیں جن کی زبانیں رکتی نہیں، یہ لوگ اپنے مفاد تک محبِ وطن ورنہ میر جعفر ہیں، میر صادق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آج کل غداری کے سرٹیفکیٹ بٹ رہے ہیں، کیا ملکی سلامتی پر پہلے کبھی ایسے حملے ہوئے؟ یہ غداری ہے۔


‏وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے یہ سعادت بھی عمران خان کو دی ہے کہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے۔

تازہ ترین