• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی عدالت میں طلبی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان میاں شہزاد رضا نے رشوت وصول کرنے والے سب انسپکٹر پولیس کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو 2 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ایم ڈی اے روڈ کی رہائشی خاتون صوبیہ محسن نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے بھائی محمد عمران کے خلاف رقیہ مائی نے 7 فروری کو تھانہ قطب پور میں بدفعلی کا مقدمہ درج کرایا مقدمہ میں گرفتاری نہ کرنے اور کارروائی میں سب انسپکٹر پنجاب پولیس مہر ظفر نے بھاری رقم وصول کی۔
تازہ ترین