دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار 582 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 86 ہزار 609 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 11 لاکھ 70 ہزار 279 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 270 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ 3 ہزار 694 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 34 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 92 لاکھ 12 ہزار 767 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 29 لاکھ 95 ہزار 245 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 950 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 59 لاکھ 83 ہزار 345 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 21 ہزار 131 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 88 ہزار 851 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 59 ہزار 33 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 96 ہزار 402 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 27 ہزار 301 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 81 ہزار 693 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 36 ہزار 20 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 12 لاکھ 82 ہزار 769 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 35 ہزار 639 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 12 لاکھ 38 ہزار 922 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 30 ہزار 442 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 43 ہزار 800 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 926 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 122 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 45 ہزار 955 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 9 لاکھ 65 ہزار 340 ہو چکے ہیں۔
میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 90 ہزار 773 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 9 لاکھ 12 ہزار 811 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 24 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 363 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 482 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 56 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 940 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 25 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 795 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 11 ہزار 864 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 632 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔