• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ڈومیسائل ختم کئے جانےکا امکان،کمیٹی سفارشات مرتب کریگی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ذرائع کے مطابق پنجاب میں ڈومیسائل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سفارشات مرتب کرے گی،کمیٹی کو 3ہفتے کا وقت دیا گیاہے۔ کمیٹی کے ارکان کی نادرا حکام سے اگلے ہفتے میٹنگ ہوگی جس میں اس حوالے اب تک تیار کی گئی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ڈومیسائل ختم کرکے پنجاب حکومت نے ڈومیسائل کو شناختی کارڈ ڈیٹا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈومیسائل ختم کرنے کے فیصلہ کی ایک وجہ مختلف اضلاع میں ڈومیسائل کی پابندی کے باعث بھرتیوں میں مشکلات ہیں۔ شعبہ صحت و تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھرتیوں میں ڈومیسائل کی شرط کے باعث مطلوبہ تعداد میں لوگ دستیاب نہیں ہوتے۔ پی آر ایس پی اضلاع میں پہلے ہی ڈومیسائل کا استثنی ہےجبکہ بڑے شہروں میں بھی استثنی پر غور کیا جارہا ہے تاکہ خالی آسامیاں فل کی جاسکیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ کے دس کے قریب ایسے اضلاع جن کی سرحدیں دوسرے صوبوں سے ملتی ہیں وہاں پر ڈومیسائل کی شرط کے اطلاق کی چھوٹ دے رکھی ہے۔گزشتہ دور حکومت میں کمشنر راولپنڈی نے بھی ڈومیسائل استثنی کیلئے پنجاب حکومت سے معاملہ اٹھایا تھا۔
تازہ ترین