• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندر نے کمسن بچی پر اچانک حملہ کردیا


جین میں بندر نے کمسن بچی پر اچانک حملہ کردیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

چین میں ایک بندر نے کمسن بچی پر اس وقت حملہ کردیا جب اس کی والدہ بندر کو غذا کھلانے میں مصروف عمل تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کی والدہ بندر کو کھانا کھلا رہی تھیں تو بچی نے بندر کو کھانا کھلانے کی بجائے ہاتھ دور ہٹا دیا بندر کو یہ برا لگا اور اس نے بچی کے منہ پر مکا دے مارا۔

مذکورہ بندر نے بچی کی والدہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا لیکن بچی اس اچانک حملے کے نتیجے میں پیچھے کی جانب جاگری۔

تازہ ترین