• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اسکردو سے اسلام آباد پہنچ گئیں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اسکردو سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

مریم اورنگزیب، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، شاہد خاقان عباسی اور برجیس طاہر بھی مریم نواز کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے پہلے دھاندلی کی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا اصل وطن پاکستان ہے، وہ یہاں واپس ضرور آئیں گے۔


اس سے قبل مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی صحت کے لیے دعا بھی کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہو جائیں۔

تازہ ترین