• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز میں سعودی سفارتخانے پر حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

دی ہیگ (اے ایف پی/جنگ نیوز )نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں نامعلوم افراد نے سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کردی۔اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی۔انہوں نے بتایا کہ دی ہیگ میں واقع سعودی سفارتخانے پر صبح 6 بجے فائرنگ کی گئی۔سعودی سفارت خانے نے ایک بیان میں اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’’فائرنگ کے رونما ہوتے ہی ایمبیسی کے سکیورٹی اہلکاروں نے ڈچ سکیورٹی حکام کو مطلع کردیا تھا۔اس کے بعد ہیگ میں سعودی سفارت خانے کی جانب جانے والی شاہراہ کو بند کردیا گیا اور اضافی سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔‘‘ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ سفارت خانے نے سعودی پربیان میں مزید کہا ہے کہ اس کا کوئی ملازم واقعے میں زخمی نہیں ہوا ہے۔اس نے ڈچ حکام کا واقعے کے فوری بعد ردعمل پر شکریہ ادا کیا ہے اور نیدرلینڈز میں مقیم تمام سعودی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کے پیچھے چھپے اسباب کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے لیکن اس ضمن میں تحقیقات کی جاری ہیں۔دوسری جانب سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کو ʼبزدلانہ حملہ قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ نیدرلینڈز میں موجود سعودی شہری محتاط رہیں۔

تازہ ترین