• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو اپوزیشن اتحاد کرے گا، فضل الرحمٰن


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو وہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہی ہوں گےاور ہم جلسے بھی جاری رکھیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہٹ گیا ہے اب نریندر مودی اور عمران خان کا وقت بھی آنے والا ہے۔


انہوں نے دوران گفتگو بلاول بھٹو اور مریم نواز کے بیانات میں تضاد کے پہلو کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، اس پر ن لیگ اور پی پی کا اتفاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے واقعے پر کی گئی انکوائری رپورٹ میں بہت سے مثبت پہلو بھی ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ حکومتی جلسوں سے کورونا وائرس نہیں پھیلتا تو اپوزیشن کے جلسوں سے بھی نہیں پھیلے گا، ہمارے جلسے ہر صورت ہوں گے۔

تازہ ترین