• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت منصوبہ بندی: 299 ارب 70 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری

وفاقی وزیر اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی نے 299 ارب 70 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت منصوبہ بندی نے 13 نومبر کو منظور کیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

وزارت کے اعلامیے مطابق رواں مالی سال کے لیے مجموعی وفاقی ترقیاتی بجٹ 650 ارب روپے کا ہے، جس میں سے 299 ارب 70 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے لیے 53 ارب 43 کروڑ، وزارت آبائی وسائل کے لیے 43 ارب 26 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔


وزارت منصوبہ بندی کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 38 ارب 22 کروڑ روپے اور وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 32 ارب 34 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 24 ارب 14 کروڑ روپے، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈس پیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور پیپکو کے لیے23 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے لیے 14 ارب روپے، پاکستان ریلوے کے لیے11 ارب 75 کروڑ، وزارت داخلہ کے لیے 7 ارب روپے کے فنڈز منظور کیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم کے منصوبوں کے لیے 2 ارب 23 کروڑ روپے، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے منصوبوں کیلئے 6 ارب روپے اور نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 6 ارب 88 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین