• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے تعلقات مزیدبہتر ہونگے،جو بائیڈن کی کامیابی پر بیشتر جرمن خوش

برلن(این این آئی ) بیشتر جرمن شہری اس بات سے خوش ہیں کہ صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن نے ٹرمپ کو شکست دیدی ہے جبکہ بیشتر کا یہ بھی خیال ہے کہ بائیڈن کی صدارت میں جرمنی اور امریکا کے رشتے بہتر ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں ایک تازہ جائزے سے معلوم ہوا کہ 10میں سے نو جرمن شہری اس بات سے کافی خوش ہیں کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مات دے دی۔ جرمنی کے ایک سرکاری نشریاتی ادارے نے اس سلسلے میںڈچ لینڈ ٹرینڈ کے نام سے جو سروے کیا، اس میں 31 فیصد افراد نے نتائج کو اچھا بتایا جبکہ 58 فیصد نے انہیں بہت ہی اچھا قرار دیا۔ اس سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے بیشتر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بائیڈن کے دور صدارت میں جرمنی اور امریکا کے درمیان تعلقات کافی بہتر ہونے کی توقع ہے۔ چار برس قبل جب ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اس وقت بھی اسی طرح کا ایک سروے کیا گیا تھا لیکن اس کے برعکس اس وقت بیشتر جرمن نے ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکا جرمن تعلقات خراب ہونے کی بات کہی تھی۔جرمن چانسلر میرکل نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو پہلے ہی ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرچکی ہیں۔ اس ہفتے کے اوائل میں جرمن چانسلر نے کہا تھا کہ بین الاقومی امور کے تعلق سے جرمنی امریکا کے شانہ بشانہ کھڑ رہے گا۔سروے میں 15 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں یہ ٹیکہ لگوانا پسند نہیں کریں گے، پہلے کے مقابلے ایسے افراد کی تعداد میں تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 14 فیصد لوگوں کا کہناتھا کہ انہیں یہ ٹیکہ لگانے کا امکان کم ہے، اس زمرے میں بھی پہلے کے مقابلے دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔لیکن، جواب دہندگان میں سے 94 فیصد نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کے لیے قومی منصوبے کو درست قرار دیا اور اس کی حمایت کی۔ جب سے کورونا وائرس کی وبا کا آغاز ہوا ہے اس وقت سے جرمنی میں تقریبا سات لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 12 ہزار کے قریب ہلاک ہوئے ہیں۔
تازہ ترین