• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے، 49 فیصد افراد کی رائے



ملک کے 49 فیصد شہریوں نے مہنگائی کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی وفاقی حکومت کو قرار دیا ہے۔

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے سروے میں 49 فیصد افراد نے مہنگائی کا ذمے دار وفاقی حکومت کو قرار دیا ہے۔ 17 فیصد نے صوبائی حکومتوں اور 15 فیصد نے پچھلی حکومتوں پر مہنگائی کی ذمے داری ڈالی ہے۔


آئی پی ایس او ایس نے نیا سروے جاری کردیا۔ سروے میں 97 فیصد افراد نے مہنگائی سے متاثر ہونے کا بھی کہا، جبکہ 88 فیصد نے بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس نے یہ سروے ملک بھر میں 1 ہزار سے زائد افراد سے کیا۔

تازہ ترین