آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

محبت میں بُری ہوں، علیزے شاہ

نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ وہ محبت میں بہت بُری ہیں۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔


علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں اُنہوں نے سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ وہ کسی شاپنگ مال میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہےکہ ’میں محبت میں بہت بُری ہوں۔‘

علیزے شاہ کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے گزشتہ روز ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اب تک 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’عشق تماشہ‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہدِ وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید