• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار: شادی کی تقریب کے دوران چھت گرگئی، 8 افراد جاں بحق


پاراچنار کے علاقے پیواڑ میں شادی کی تقریب کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں 8 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔


حادثے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تازہ ترین