دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار 606 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 65 ہزار 695 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 277 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 724 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 634 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 333 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 70 ہزار 712 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 45 لاکھ 68 ہزار 891 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 469 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 لاکھ 43 ہزار 488 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 32 ہزار 202 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 4 ہزار 365 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 68 ہزار 141 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 83 ہزار 89 تک جا پہنچی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 47 ہزار 127 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 20 لاکھ 86 ہزار 288 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 34 ہزار 850 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 15 ہزار 608 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 42 ہزار 291 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 74 ہزار 63 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 53 ہزار 775 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 14 لاکھ 53 ہزار 256 ہو چکے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 36 ہزار 532 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 49 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 47 ہزار 870 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 13 لاکھ 8 ہزار 528 ہو گئے۔
کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہزار 761 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 490 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 729 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 527 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 398 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 561 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 33 ہزار 562 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 517 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔