• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM جلسہ مسترد کرنے پر عوام کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں، شوکت یوسفزئی

وزیرِ محنت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ پشاور کے عوام کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے آج پی ڈی ایم کے جلسے کو مسترد کر دیا، پشاور ریجن کے عوام نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔

وزیر محنت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے پی ڈی ایم کے جلسے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ نہیں عوام کے خلاف سازش ہے، کورونا پھیلا تو ان لیڈرز کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی لہٰذا یہ جلسہ غیر قانونی ہے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں لاک ڈاؤن کر رہی ہے اور یہاں جلسے پر بضد ہے، آج سارے مسترد سیاستدان پشاور میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب احتساب کروں گا تو یہ سارے چور اکٹھے ہوں گے۔

صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ ساری زندگی اسمبلی نہیں آسکتے، اپنی زمین اپنا اختیار کا نعرہ لگانے والوں کو جب موقع ملا تو اپنی ہی سرزمین خون سے نہلا دی۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام ضرور دیکھیں کہ ان لیڈروں کے کتنے بچے آج کے جلسے میں شریک ہوئے جبکہ جے یو آئی ف مدرسے کے بچوں کو جلسے میں لا رہی ہے۔

تازہ ترین