• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی عبادات کے دوران استحصال کا نشانہ بنایا گیا، نیہا بھاسن

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکاروں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور فریحہ پرویز کے گانوں کو گاکر شہرت حاصل کرنے والی بھارتی گلوکارہ 38 سالہ نیہا بھاسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا زندگی میں متعدد بار جنسی استحصال کیا گیا۔عاطف اسلم کے گانے ʼدل دیاں گلاں، راحت فتح علی خان کے ʼجگ گھومیااور فریحہ پرویز کے پنجابی گانے ʼلونگ گواچہ سمیت متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں خود کو ملنے والی قتل اور ʼریپ کی دھمکیوں پر بھی کھل کر بات کی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نیہا بھاسن نے اپنے ساتھ ہونے والے خطرناک جنسی استحصال کے واقعات کو بیان کیا تاہم انہوں نے کسی بولی وڈ شخصیت کی جانب سے جنسی ہراسانی کا ذکر نہیں کیا۔گلوکارہ نیہا بھاسن نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے واقعات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ محض 10 سال کی تھیں تو انہیں ہندوؤں کے لیے مقدس شہر کی اہمیت رکھنے والے شہر ہردوار میں مذہبی عبادات کے دوران استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔گلوکارہ نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ عبادات میں مصروف تھیں تاہم ان کی والدہ ان سے کچھ فاصلے پر تھیں کہ ایک شخص نے انہیں بری طرح چھوا۔گلوکارہ نے بتایا کہ مذکورہ واقعے نے ان کی ذہنی صحت پر اثر کیا اور وہ کافی عرصے تک صدمے سے نہ نکل سکیں۔نیہا بھاسن اپنے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے واقعات کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہیں ایک بار بھرے ہال میں ایک شخص نے استحصال کا نشانہ بنایا۔گلوکارہ کے مطابق ہال میں ایک شخص نے ان کے سینے پر ہاتھ لگایا اور وہ واقعہ آج بھی انہیں یاد ہے۔

تازہ ترین