لاہور(خصوصی رپورٹر) کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے باعث شہرلاہور کے ترقیاتی منصوبوں کے متاثر ہونےلگے،حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کی 32 کروڑ مالیت کی 83ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار ہیں۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلامی کا عمل مکمل کیا جاچکاہے ترقیاتی اسکیموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا ۔