• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری


ریلوےخسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا کام 2 ماہ میں مکمل ہوجانا چاہیے تھا، صرف اوور ہیڈ برج اور تھوڑا سا اور کام ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال اُٹھایا کہ ایف ڈبیلو او نے سرکلر ریلوے کا کام شروع کیوں نہیں کیا؟ جس پر ڈی جی ایف ڈبلیو او نے کہا کہ ہم نے ڈیزائن بنا کردیا تھا لیکن سندھ حکومت نے تاحال منظور نہیں کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ چلیں وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیتے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی ہے اور اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 2 ہفتوں میں توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع کروائیں گے۔

دوسری جانب کراچی سرکلر ریلوے کیس میں سیکریٹری ریلوے کو شوکاز نوٹس بھی جاری ہوگیا، عدالت نے سیکریٹری ریلوے کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

سیکریٹری ریلوے بھی 2 ہفتوں میں جواب اپنا جمع کرائیں گے۔

تازہ ترین