• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے وزارتیں میسر نہیں

 نئی دہلی ( جنگ نیوز ) بھارت میں یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ مسلمانوں کو ان کی آبادی اور نمائندگی کے تناسب سے وزارت نہیں ملتیں۔ خود بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی دس بڑی ریاستوں میں 80 فیصد مسلمان آباد ہیں ۔اس لحاظ سے وہ ریاستوں میں 281 وزارتوں کے حق دار بنتے ہیں لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ صرف 16 مسلمان ریاستی وزیر ہیں ۔بہار میں حالیہ ریاستی انتخابات کے نتینجے میں این ڈی اے کی حکومت بنی جس میں بی جے پی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے لیکن وہاں کی 15 رکنی کابینہ میں ایک بھی مسلمان وزیر نہیں ہے ۔

تازہ ترین