• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم، متعدد شہریوں سے موبائل چھین لئے گئے، مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون زخمی

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک کار اڑا لی گئی۔تھانہ وارث خان کو نادیہ اختر نے بتایا کہ کمیٹی چوک میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا بیگ چھین لیا جس میں 2 جوڑے کپڑے ، سونے کی انگوٹھی اور 11 ہزارروپے تھے ،میں نے شور کیا تو ایک لڑکے نے پسٹل سے فائر کیا جو مجھے بائیں ٹانگ پر لگا ۔ تھانہ نصیرآباد نے گھر میں گھس کراسلحہ کی نوک پر 9تولے وزنی طلائی زیورات اور55ہزارروپے چھیننے، تھانہ مورگاہ نے موبائل اور7ہزارروپے چھیننے ،تھانہ ٹیکسلا نے دو افراد سے سے موبائل چھین کر فرار ہونے،تھانہ صدربیرونی نے ڈیرھ لاکھ روپے اور موبائل چھیننے ،تھانہ بنی نے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن نے لیپ ٹاپ چوری ، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے اور دوسری واردات میں موبائل چوری، تھانہ ویسٹریج نے دو وارداتوں میں موبائل چھیننے،تھانہ نصیرآبا نے گھر سے سامان مالیتی 40 ہزار روپے، دوسری واردات میں گھر سے سامان مالیتی20ہزارروپے،طلائی انگوٹھی اور ٹاپس اور ایک لاکھ 80ہزارروپے چوری ،تھانہ آراے بازارنے موبائل چھین کر فرار ہو نے،تھانہ ریس کورس نے5 بھینسیں ،تھانہ ائرپورٹ نے موبائل،پرس اور5ہزارروپے،تھانہ ٹیکسلا نے 2 گائیں،ایک بچھڑا چوری،تھانہ واہ کینٹ نے موبائل چھین کر فرار ہو نے،تھانہ صدرواہ نےموبائل ،تھانہ صدربیرونی نے بھینس اور بچھڑا ،تھانہ جاتلی نےموٹرسائیکل اور 3 بکریاں چوری کے مقدمات درج کر لئے۔تھا نہ بھارہ کہو نے 80 ہزار 500 روپے اور موبائل فون مالیت ایک لاکھ روپے چھیننے،تھا نہ انڈسڑیل ایریا نے کار چوری ، تھانہ شہزاد ٹائون نے میڈیکل کالج میں داخلے کی آڑ میں رقم ہتھیانے اورلوہی بھیر پولیس نے 75 ہزار روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج لیا۔
تازہ ترین