• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کوئی انوکھی بات نہیں ،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں اس سوال پر کہ کیا مریم نواز کے اس بیان میں صداقت ہے کہ انہیں جیل میں چوہوں کا بچا ہوا کھانا اور فنگس لگی ہوئی دوائیاں دی جاتی تھیں۔ تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی، مظہر عباس، محمل سرفرازاور بے نظیر شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کوئی انوکھی بات نہیں ہے، یہ بات نئی ہر گز نہیں کہ کسی اپوزیشن کے رہنما کو مناسب سہولت نہیں دی گئی۔ یہ الزام بہت سنگین ہے کہ کسی کے کمرے یا واش روم میں کیمرا لگایا گیا ہو یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ الزامات لگانے سے کچھ نہیں ہوگا مریم نواز کو ثبوت بھی دینا ہوں گے کیونکہ شریف خاندان قابل اعتبار نہیں یہ وہ خاندان ہے جس نے قطری خط سے لیکر جعلی دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں۔ ہمارا نظام اتنا طاقتور نہیں کہ مریم نوازجیسی سیاستدان کو چوہوں سے بچا ہوا کھانا کھلایا جائے یا انہیں فنگس لگی ہوئی دوائیاں دی جائیں کیوں کہ جیل میں ہر وقت ان کے ڈاکٹرز ساتھ رہتے تھے۔

تازہ ترین