ملتان میں قلع کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر انتظامیہ کا کنٹرول برقرار ہے، لاٹھیوں اور آنسو گیس سے لیس اہلکار بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
اسٹیڈیم کے باہر تعینات اہلکاروں کے پاس ربر کی گولیاں بھی موجود ہیں۔
ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ، ضلعی انتظامیہ نے جلسہ گاہ پر دوبارہ تالے لگا کر سیل کردیا، گزشتہ روز پی ڈی ایم کے کارکنان تالے توڑ کر جلسہ گاہ پہنچے تھے۔
ملتان میں کل ہونے والا جلسہ کے حوالے سے سیاسی کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے اسٹیڈیم کے تمام دروازوں کو نئے تالے لگادیے ہیں۔
ڈی او اسپورٹس کامران ملک کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے تمام دروازوں کو تالہ لگانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد نئی زنجیروں کے ساتھ تمام گیٹوں پر نئے تالے لگا دیے گئے ہیں اور کنٹینرز کے ساتھ بھی دروازوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔