• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مجوزہ قانون میں سزا اور انعام کی تجاویز

اسلام آباد (طارق بٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مجوزہ قانون میں سزا اور انعام کی تجاویز دی گئی ہیں۔ جب کہ چیف الیکشن کمشنر کے اخراجات کی منظوری سے متعلق مالیاتی اختیارات میں اضافے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئےمجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے اخراجات کی منظوری اور اسامیاں پیدا کرنے سے متعلق مالیاتی اختیارات مختلف قوانین اور ضوابط کے تابع نہیں ہوں گے۔ مجوزہ قانون جس میں وسیع پیمانے پر الیکٹورل اصلاحات شامل ہیں، پارلیمنٹ سے منظورہونا باقی ہے۔ ان میں ہی ایک ترمیم الیکشنز ایکٹ، 2017 کے سیکشن 11(2) سے متعلق ہے جو کہ چیف الیکشن کمشنر کے مالیاتی اختیارات سے متعلق ہے۔ یہ اختیارات اب معمول کے آڈٹ سے متعلق شقوں کی تابع ہوگی۔

تازہ ترین