• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹرین وزیر اعظم سبسٹین کرز کی صدر الیگزینڈر وان بیلن سے ملاقات

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹرین وزیر اعظم سبسٹین کرز اورنائب وزیر اعظم کوگلر نے وفاقی صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کی اس موقع پر انہوںنے وی ڈی بی کرسمس لاک ڈاؤن کا فارمولا بھی پیش کیا جس کا اعلان پریس کانفرنس میںکیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے صدر سے لاک ڈاؤن اور وبائی امراض سے لڑنے کی درمیانی مدت کی حکمت عملی سمیت ویکسی نیشن کی فراہمی اور متاثرہ صنعتوں کیلئے امدادی پیکیج پر بھی بات چیت کی ۔اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں بحران سے نکلنے کیلئے معاشرہ کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ وفاقی صدر نے کورونا کی نئی لہر کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوششوں، حفاظتی اقدامات کے ساتھ جانچ کی حکمت عملی اور رابطے سے باخبر رہنے کی ہدایت کی اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیا ۔ریاست کے سربراہ مملکت نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ماضی کی طرح آنے والے ہفتوں اور مہینوں بھی ہمارے ملک کے لئے بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ اگلے چند ہفتوں میں صحت کے بحران کو قابو میں رکھنے اور تیسری لہر کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے بارے میں ہونا چاہئے۔ صدر وان ڈیر بیلن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی اور نوکریوں کا حصول دوسرا بڑا کام ہے۔ صرف ساتھ مل کر ہی ہم آسٹریا کو اس وقت اور کورونا بحران کے بعد ایک بار پھر آگے لا سکتے ہیں۔
تازہ ترین