• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان اور معروف اداکارحمزہ علی عباسی کی ملاقات کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کے نام کا ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی موجودہ حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے ہمراہ نامور اداکار حمزہ علی عباسی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔







عمران خان اور حمزہ علی عباسی کی ملاقات کی تصویر انٹرنیٹ پر اس قدر تیزی سے وائرل ہورہی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ رات سے ’حمزہ علی عباسی‘ کے نام کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور اس وقت بھی حمزہ علی عباسی ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں نمبر 7 پر چل رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ تصویر حمزہ علی عباسی کے عمران خان سے لیے گئے انٹرویو کی ہے جو ایک نجی خبر رساں ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا تاہم ابھی تک حمزہ علی عباسی اور عمران خان نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

تازہ ترین