• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 1561 نئے کیسز، 20 اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1561 مریض صوبے بھر میں سامنے آئے ہیں، اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 473 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13864 ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران مزید 1569 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ 20 مریض انتقال کرگئے۔


مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1561مریض صحت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 1569 نئے کیسزمیں سے 1289 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین