• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید جمشید کی چوتھی برسی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

معروف سماجی شخصیت، نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے چار برس گزر گئے ہیں لیکن سوشل میڈیا دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کے وہ اپنے پرستاروں بلکہ تمام پاکستانیوں کے دل میں اب تک زندہ ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر آج دن کے آغاز سے ہی جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرتا ٹرینڈ ’وی لُو یو جنید جمشید‘ سرفہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔

سوشل میڈیا صارفین آج اپنی پسندیدہ شخصیت کو اس ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں ایک طیارے کے حادثے میں اس جہاں سے کوچ کرگئے تھے، ان کی اہلیہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔

جنید ستمبر 1964 میں پیدا ہوئے اور آپ نے لاہور کی ایک جامعہ سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن کچھ عرصہ فضائیہ میں برسر روزگار رہنے کے بعد آپ نے موسیقی کو اپنا لیا۔

انہوں نے فنِ موسیقی، فیشن ڈیزائنگ، گیت نگاری اور تعلیم کے شعبے میں نام کمایا۔ ایک انٹرویو میں جنید جمشید کا کہنا تھا کہ ’میں فائٹر پائلٹ بننا چاہتا تھا، نہیں بن سکا، ڈاکٹر بننا چاہتا تھا، نہیں بن سکا۔ انجینئر بننا چاہتا تھا، نہیں بن سکا۔ گلوکار نہیں بننا چاہتا تھا لیکن بن گیا۔‘

1994 میں آپکی پہلی گانوں کی البم منظرِ عام پر آئی۔ البتہ، 2004 میں آپ نے موسیقی کو خیر آباد کہہ کر مذہبی تعلیمات اور تبلیغ کا راستہ اختیار کرلیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ چار سال قبل آج کا دن ایک ناقابلِ یقین دن تھا۔

صارفین جنید جمشید کو حقیقی ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین