• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکوٹر نے پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

درخواست کی سماعت کے دوران اعجاز جاکھرانی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کو اس ریفرنس میں کوئی کال اپ نوٹس تک نہیں ملا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوگیا تو تمام درخواستیں سکھر بینچ کو بھیج دیتے ہیں۔


اعجاز شاہ کے وکیل کا کہناتھا کہ میرے موکل کے خلاف متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ اعجاز جاکھرانی کو کسی بھی انکوائری میں گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

نیب پراسیکوٹرکے مطابق اعجاز جاکھرانی کے خلاف ہائی وے جیکب آباد کی تعمیر میں کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائریز چل رہی ہیں۔

تازہ ترین