• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گا: انگین آلتان


ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان کا کہنا ہے کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستان کی ڈرامہ سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

ترک اداکار انگین آلتان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام پیار کرتی ہے، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، یہاں نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن گیا ہوں۔


انگین آلتان کا پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیریل کی تعریف کی، یہ بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی اور اسلامی اسٹوری تھی۔


انگین آلتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں، مختصر دورہ ہے اس لیے زیادہ سیر نہیں کر سکا،  یہاں کا کھانا زبردست تھا بس مرچیں زیادہ تھیں۔

خیال رہے کہ ترک اداکار انگین آلتان دو روزہ دورے پر گزشتہ روز لاہور پہنچے، پاکستان میں موجود ترک ادکار کے مداح خوش دکھائی دیے، انگین کی آمد پر سوشل میڈیا صارفین خوش دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستان میں ان کا خیر مقدم کررہے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان سے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں ایک مقبول سیریز بن گئی ہے۔

گوگل کی 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والے ڈراموں اور فلموں کی فہرست میں ’ارطغرل غازی‘ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

تازہ ترین