• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے 7 کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار 427 کیسز


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار 427 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 27 ہزار 900 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 2 لاکھ 38 ہزار 38 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 517 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 13 لاکھ 24 ہزار 489 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 8 ہزار 89 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 69 لاکھ 42 ہزار 822 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 67 لاکھ 73 ہزار 70 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 862 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 98 لاکھ 71 ہزار 663 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 43 ہزار 746 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 6 ہزار 507 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 81 ہزار 945 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 29 ہزار 409تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 47 ہزار 391 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 81 ہزار 256 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 58 ہزار 282 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 23 لاکھ 79 ہزار 915 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 64 ہزار 402 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 18 لاکھ 69 ہزار 666 ہو چکے ہیں۔


ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 646 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ 66 ہزار 345 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 65 ہزار 11 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 18 لاکھ 55 ہزار 737 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 48 ہزار 13 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 17لاکھ 62 ہزار 36 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 41 ہزار 41 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 3 ہزار 222 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 32 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 59 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار 13 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 79 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 758 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 905 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 48 ہزار 8 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

تازہ ترین