• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزن بڑھانے کے مفید گھریلو ٹوٹکے

جس طرح وزن میں کمی لانے کے لیے موٹے افراد سو جتن کرتے نظر آتے ہیں اسی طرح پتلے دبلے، کمزور افراد وزن میں اضافے کے لیے کوششیں کرتے رہتے ہیں، وزن میں کمی لانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اسی طرح پتلے دبلے افراد کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کرنا بھی نہایت مشکل کام ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق وزن بڑھانے یا وزن میں کمی لانے کے لیے مثبت طرز زندگی ، غذا اور ورزش سے مدد لینی چاہیے، ماہرین کے مطابق وزن میں کمی یا وزن بڑھانے کے لیے دونوں صورتوں میں کسی قسم کے سپلیمنٹس، دوا یا انجیکشنز سے مدد لینا نہایت مضر صحت عمل ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موٹا یا پتلا ہونے کا عمل چند دنوں کا کام نہیں ہے، جیسے موٹاپا آہستہ آہستہ آتا ہے اسی طرح پتلے دبلے انسان کو موٹے ہونے میں وقت لگتا ہے، صحت مندانہ طریقوں اور اور مجموعی صحت کو خطرے میں ڈالے بغیر وزن بڑھانے کے لیے غذا میں بہتری لانا اور اچھے معالج سے رابطے میں رہنا نہایت ضروری ہے۔

وزن بڑھانے کے لیے چند مفید ٹپس مندرجہ ذیل ہیں:

ماہرین کے مطابق کمزور جسامت کے حامل افراد کو سب سے پہلے تو اپنی غذا کی مقدار بڑھانی چاہیے، انسانی جسم میں  بنیادی طور پر چار اجزا پائے جاتے ہیں جن میں پانی، چربی، نمکیات اور گوشت ( مسلز) شامل ہیں، ان چاروں اجزا میں رد و بدل ہوتی رہتی ہے، اگر زیادہ خوراک کھائی جائے تو اس سے حاصل ہونے والی توانائی ضرورت سے زیادہ ہوگی، اس توانائی کو جسم جمع کر لے گا اور جمع ہونے والی اضافی توانائی چربی اور پٹھوں میں تبدیل ہو جائے گی جس کے نتیجے میں جسم موٹا ہونے لگتا ہے۔

پروٹین کا زیادہ استعمال

پروٹین انسانی جسم میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے ، پروٹین پٹھوں کے بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، کمزور افراد کو پروٹین والی غذائیں جیسے  کہ دودھ، انڈے، مچھلی وغیرہ کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے، اس کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی لازم ہے۔

ورزش سے مدد لیں 

 ورزش ہر عمر اور ہر جسامت کے انسان کے لیے ضروری ہے، ورزش جسمانی اعضا اور اندرونی نظام کو فعال کر کے اس کی کارکردگی بہتر بناتی ہے۔

وزن میں اضافے اور پٹھوں کی افزائش کے لیے کسی انسٹرکٹر کے زیر نگزرانی روزانہ کی بنیاد پر ورزش لازمی کریں، مرد و خواتین دونوں کے لیے یہ نہایت مفید عمل ہے، اس کے علاوہ صبح ایک گھنٹہ جوگنگ ضرور کریں تا کہ غذا صحیح طریقے سے جسم میں جزب سکے۔

وزن بڑھانے کے لیے چند گھریلو ٹوٹکے 

رات میں  10 بادام پانی میں بھگو کر رکھ دیں، صبح ان کو پیس کر اس میں  30 گرام مکھن اور حسب ضرورت چینی ڈال کر کھالیں، اس عمل سے بھی موٹاپا تیزی سے آتا ہے۔

رات کو ایک کپ پانی میں تین عدد انجیر بھگو کر رکھ دین، صبح اٹھ کر اسی پانی کے ساتھ انجیر کھائیں کچھ دنوں کے بعد وزن بڑھنے لگے اور جسممانی پٹھون کی افزائش واضح نظر آئے گی۔

روزانہ رات کو 2 کیلے کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیں، اس عمل سے بھیکمزور جسم موٹا ہوتا ہے ۔


پانچ عدد کھجوریں لے کر ان میں سے گٹلیاں نکا لیں، اب ان کھجوروں کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر ملک شیک بنا کر روزانہ کچھ عرصہ تک استعمال کریں، چند دنوں بعد جسم بھرنا شروع ہوجائے گا۔

پر سکون رہیں ، آرام کریں

 پتلے دبلے اور کمزور افراد کے لیے آرام کرنا ان کی ورزش کا ہی حصہ ہے، جسمانی آرام کے دوران جسم کے پٹھے پھیلتے ہیں اور ان کی ساخت نئے سرے سے تشکیل پاتی ہے، پٹھون کی افزائش کے لیے ورزش کے ساتھ آرام بھی نہایت ضروری ہے۔

تازہ ترین