ملتان میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی بالائی منزل پر پالے گئے دو شیر اور دو چیتے برآمد کر لئے جبکہ گھر کا مالک فرار ہو گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق انہں اطلاع دی گئی تھی کہ وہاڑی چوک کے نزدیک ایک گھر کی چھت پر ایک شہری نادر نے دو شیر اور دو چیتے پال رکھے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مار کر دو چیتے اور شیر قبضہ میں لے لئے، جبکہ ان کا مالک نادر نامی شخص موقع سے فرار ہو گیا۔
اب محکمہ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ شیر اور چیتے کہاں سے لئے گئے ان جانوروں کا کیا کرنا تھا اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔